Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو کھانا کیوں کھایا؟عطا تارڑ نے سوال اٹھا دیا

بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو کھانا کیوں کھایا؟عطا تارڑ نے سوال اٹھا دیا

Source: Daily Pakistan

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو آپ نے کھانا کیوں کھایا؟، پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد کی بہترین نجی میڈیکل سہولت سے بشریٰ بی بی نے استفادہ کیا، اسلام آباد کے بہترین اسپتال میں بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے اور بہترین ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا، بشریٰ بی بی کی ای سی جی بھی کلیئر ہے ڈاکٹرز نے مسکولر پین بتایا ہے، بلڈ رپورٹس میں زہر کے آثار واضح آجاتے ہیں، یہ شوکت خانم میں اپنی مرضی کی ٹیسٹ رپورٹس بنوالیتے تھے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں کیا ۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے بے بنیاد جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، بشریٰ بی بی کی صحت کو لے کر مضحکہ خیز بیانیہ اپنایا جارہا ہے،اگر بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو آپ نے کھانا کیوں کھایا؟، بشریٰ بی بی ایسی نفسیاتی صورتحال کا شکار ہیں جس میں شک و شبہات ہونا شروع ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی کہ سب بنی گالہ پہنچو ایمبولینس آرہی ہے، صحت پر سیاست کرنے کا قائل نہیں نہ ہم نے ماضی میں کبھی کی ہے،مجھے نہیں پتا کہ سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل ٹیسٹوں کے بعد ان کی تسلی کیسے ہوتی ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کی ای سی جی بھی کلیئر ہے دل کا کوئی عارضہ نہیں ہے، بشریٰ بی بی کو گیسٹرو کی معمولی شکایت ہے وہ کسی کو بھی ہوسکتی ہے، یہ سب سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور سازشی تھیوری سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز کیس پاکستان میں کرپشن کے سب سے بڑے کیسوں میں ہے، 190ملین پاؤنڈز کیس میں مسلسل پیشرفت ہورہی ہے، عمران خان کو کابینہ میں بند لفافہ لے جانے کی کیا ضرورت تھی۔

Could not load content