Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

Source: Daily Pakistan

کراچی (ویب ڈیسک) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس میں نوجوان اور اس کی 3 شادیوں کے حوالے سے مسئلہ پروگرام میں زیر بحث تھا۔

اس پروگرام میں ساحر لودھی کی جانب سے تینوں بیویوں، والدہ، نند اور نوجوان فرحان کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم نوجوان کی دو بیویوں کی جانب سے شوہر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔پروگرام میں وٹے سٹے کی شادی، چھپ کر شادی کے انجام سے متعلق پیغام دیاجا رہا تھا، تاہم ساحر لودھی نے ایک بیوی لبنیٰ سے پوچھا کہ کیا آپ واقعی نوجوان کو پیسے دے کر دو بیویوں کو طلاق دلوا دیں گی؟

جس پر لبنیٰ نے کہا کہ اب دے دوں گی، چاہے مجھے زیور بیچنا پڑے میں اب پیسے دوں گی تاکہ انہیں طلاق دے۔ جس پر ساحر نے کہا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے ان دونوں کو طلاق دینے کے بعد بھی نوجوان تمہارے ساتھ رہے؟

جس پر لبنیٰ کا کہنا تھا کہ اب کچھ بھی ہو جائے میں ان کے ساتھ رہوں گی، آج ان کے والدین کو علم ہو گیا ہے کہ میں ان کی بیوی ہوں، پہلے علم نہیں تھا اس لیے میں خاموش تھی، میرا دل بھی کرتا ہے کہ میں دنیا بھر میں ان کی بیوی کے طور پر جانی جاؤں,مجھے پاگل کر کے رکھ دیا ہے، جس پر بات کاٹتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ میں نے لبنیٰ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں وٹے سٹے کے لیے تم سے شادی کروں گا، جس پر لبنیٰ نے بات کاٹتے ہوئے کہا وٹے سٹے کا بولا تھا مگر تیسری شادی کا نہیں، ساتھ ہی نوجوان کو فرحان کو لبنیٰ نے کہا کہ میرا دل کر رہا ہے کہ میں تمہارے منہ پر چپل ماروں۔

اسی دوران دوسری اہلیہ نے گلدستہ ہاتھ میں لیے فرحان کی جانب مارنے کو بڑھی، تو فرحان بھی سہم کر کھڑا ہو گیا، جس پر ساحر لودھی نے دوسری اہلیہ کو روکا۔ فرحان کا کہنا تھا کہ مجھے جیسے میری ماں بولے گی تو میں ویسا ہی کروں گا۔

جس پر ساحر نے فرحان کو کچھ دیر کے لیے تینوں بیویوں کی نظروں سے دور ہونے کا کہہ دیا۔

تاہم اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کو یہ محض ایک پلانٹڈ پروگرام معلوم ہو رہا تھا، ایک صارفہ نے لکھا کہ یہ مکمل طور پر پلانٹڈ پروگرام تھا۔

جبکہ کچھ صارفین نے اسے اداکاری قرار دیتے ہوئے کامیڈی شو قرار دے دیا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے دوبارہ اس پروگرام کے پلانٹڈ ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شادی کے مسئلے کو ٹی وی شوز میں شو آفر کرنا خاندانی نظام کو تباہ اور برباد کرنا ہے۔

ایک صارف نے اسے گھٹیا شو قرار دے دیا جبکہ دوسرے صارف نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ٹی وی شوز پاکستان میں اس لیے بنائے جا رہے ہیں تاکہ اسلامک ویلیوز کو نقصان پہنچایا جائے۔

Could not load content