چاہتا ہوں عوامی مسائل بروقت حل ہوںچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
Source: Daily Pakistan
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ چاہتا ہوں عوام کے مسائل بروقت حل ہوں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی نے جسٹس پاکستان انٹرنیشنل ڈسپیوٹ ویکینڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سپیکرز، مہمانوں اور ججز کا شکر گزار ہوں، نوجوان وکلا جو صبح سے یہاں بیٹھے ہیں انہیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عدلیہ کو ان مشکلات کا ادراک ہے، انصاف کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں، سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں مصالحت سے متعلق ججز کو ٹریننگ بھی فراہم کی جارہی ہے، سولہ سال پہلے مصالحت سینٹر شروع کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔چیف جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ وکلاء_ اور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مزاحمت کی گئی تھی، دنیا بھر کی طرح مصالحت کے ذریعے مسائل کا حل پاکستان میں بھی ہو رہا ہے، مصالحت سے متعلق سندھ میں سینٹرز بنا رہے ہیں، دو سینٹرز بنا چکے ہیں دیگر سینٹرز پر کام جارہی ہے۔