12مئی بھی المناک دن سبق سیکھنے کی ضرورتبلاول
Source: Daily Pakistan
کراچی/اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے 12مئی ایک المناک دن ہے، جو ہماری توجہ کشیدگی و تشدد کی سیاست کے برے نتائج کی جانب بھی مبذول کراتا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری یان کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاو ل بھٹونے اپنے ایک پیغام میں 12مئی 2007 کے پرتشدد واقعات میں شہید یا متاثر ہونیوالے تمام جیالوں اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا ان سیاسی کارکنان کی جمہوریت سے غیرمتزلزل وابستگی اور مضبوط بنانے کیلئے ان کی انتھک کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،انہوں نے زور دیا12مئی جیسے ماضی کے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، تاریخ اس طرح کے کاموں میں ملوث کرداروں کا باقا عدہ محاسبہ کرتی ہے، جس میں آنیوالی نسلوں کیلئے ایک سبق ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا وہ ہم آہنگی و مفاہمت کے جذبے کو بروئے کار لا تے ہوئے متحد ہو جائیں، نفرت، تقسیم اور تشدد کی سیاست کو دفن، اس کی جگہ ایک روشن و خوشحال پاکستان کی طرف جانیوالاراستہ اپناناہوگا، آئیے 12مئی 2007 کو امن، روادا ری اور جمہوریت کے اصولوں پر کھڑے ملک کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کی یاد کو خراج عقیدت پیش کریں۔