Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

پاکستان سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی انڈیکس 2 ہزار سے زائد کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی انڈیکس 2 ہزار سے زائد کمی

Source: Nawaiwaqt

کراچی (آئی این پی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کریش کر گئی، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس تنزلی کے بعد 72 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کی صبح تقریبا 9 بج کر 52 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2 ہزار 14 پوائنٹس تنزلی کے بعد 71 ہزار 848 پر آگیا، جو گزشتہ روز 73 ہزار 862 پر بند ہوئی تھی۔ تاہم دوپہر تقریبا 11 بج کر 42 منٹ پر مارکیٹ قدرے بحال ہو گئی، اور 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد یا 827 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کا بینچ مارک انڈیکس 2 فیصد گرا، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کے اعلان کے بعد ٹیکس میں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Could not load content