Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

حرا مانی کا 'غرارے' میں رقص ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

حرا مانی کا 'غرارے' میں رقص ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Source: Daily Pakistan

کراچی (ویب ڈیسک) حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کر لی ہے، جس میں وہ رقص میں مگن دکھائی دیں۔

عید الاضحیٰ سے ایک دن قبل اداکارہ کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جس میں حرا مانی سائرہ نور کا لباس پہنے رقص میں مگن دکھائی دیں۔ حرا مانی نے ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے آتشی رنگ کا لباس پہنا ہے، جبکہ سرخ رنگ کا دوپٹہ مزید خوبصورتی کو نکھار رہا تھا۔اداکارہ مسرت نزیر کے گانے 'چٹا کُکڑ' پر ڈانس اسٹیپ کرتی دکھائی دی ہیں، جبکہ گانے کا نیا ورژن بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔

اداکار کا اس موقع پر پوسٹ میں لکھنا تھا کہ سائرہ نور کے اس لباس میں تہوار کو مزاح دوبالا ہو گیا ہے، یہ آؤٹ فٹ میرے اسٹائل اور دکھاوے کو میچ کر رہا ہے۔

Could not load content