Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

حافظ نعیم کی ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پر گفتگو

حافظ نعیم کی ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پر گفتگو

Source: Nawaiwaqt

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحی کے موقع پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ سے گھر جا کر ملاقات کی۔ فوزیہ صدیقی نے حافظ نعیم الرحمن کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہماری ملاقات میں ایک شیشے کی دیوار حائل تھی جس میں ایک دوسرے کی آواز سننا بھی مشکل تھا، میری ہمشیرہ کی حالت انتہائی خراب ہے، اس پر تشدد کیا جاتا ہے اور اذیت پہنچائی جاتی ہے، میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہیں۔ تمام تر اختلافات کے باجود قوم کی بیٹی کو واپس لانے کے لیے جماعت اسلامی حکومت سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

Could not load content