Stay on this page and when the timer ends, click 'Continue' to proceed.

Continue in 17 seconds

وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدار ت اجلاس سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق اہم فیصلے

وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدار ت اجلاس سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق اہم فیصلے

Source: Daily Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس سیف سٹی پراجیکٹ ، کچے میں آپریشن سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سیف سٹی پراجیکٹ، کچے میں آپریشن اور سی ٹی ڈی کومزید سہولتیں دینے سے متعلق فیصلے کئے گئے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ ایس 4 کاگزشتہ روز افتتاح کیا ہے،اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے، سیف سٹی کیلئے جون کے آخرمیں سی سی ٹی وی کی شپمنٹ آجائےگی، آئی جی پولیس سیف سٹی منصوبے کیلئے ضروری سہولتیں مہیا کریں۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ فائبر آپٹک کیبل بچھانے کیلئے رائٹ آف وے کی این اوسی لی جارہی ہے، ایمرجنسی رسپانس وہیکل ہری پورسے اس ہفتے آناشروع ہوجائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس پیٹرولنگ بڑھادی ہے، جس علاقے میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہووہاں پولیس افسران کوجوابدہ کریں۔آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوو_¿ں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،14ڈرون کیمرے سکھر، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور کو دیئے ہیں، ڈرون کیمروں سے کچے میں ڈاکووں کے ٹھکانوں پر نظر رکھی جائی گی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ مزید20 ڈرون کیمروں کی ضرورت ہے،وزیراعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کچے کے پولیس اہلکاروں کوجدیدہتھیارکی تربیت دیں۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ سکھر ،لاڑکانہ کے پولیس اہلکاروں کی تربیت کی ہے مزید کررہے ہیں، جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ،پنجاب میں کرائم کرنیوالے ڈاکوو_¿ں کیلئے ٹرائی بارڈرمینجمنٹ سسٹم بنائیں۔ٹرائی بارڈر سے متعلق اجلاس فروری 2024 سے جاری ہیں ۔ بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور کے سینئر پولیس افسران سے رابطہ رہتاہے۔وزیراعلی سندھ کی سی ٹی ڈی کے 4ریجنل کمپلیکس بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کے 4ریجنل کمپلیکس حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں قائم کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی نے سی ٹی ڈی ریجنل کمپلیکس کیلئے 2.8 ارب روپے کی منظوری دے دی اور کہا سافٹ وئیر اور فرانزک ٹولز کیلئے 400 ملین روپے پولیس کودیئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے سافٹ ویئر کو فوری فعال کرنے کی ہدایت دے دی، وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ دہشت گردی کے مقدمات کی پراسیکیوشن بہتر ہوئی ہے،2023کے 7مقدمات اور 2024 میں 11 کیسز میں سزائیں ہوئی ہیں۔

Could not load content